ورلڈ کپ ، آج کونسی 2 ٹیمیں مدمقابل اور میچ کتنے بجے شروع ہوگا؟ جانئے

ورلڈ کپ ، آج کونسی 2 ٹیمیں مدمقابل اور میچ کتنے بجے شروع ہوگا؟ جانئے
ورلڈ کپ ، آج کونسی 2 ٹیمیں مدمقابل اور میچ کتنے بجے شروع ہوگا؟ جانئے

  

ناٹنگھم(ویب ڈیسک) انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ کے 18ویں میچ میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج گرائونڈ میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں اب تک دونوں ٹیمیں ناقابل شکست ہیں، ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم 2 اور کین ولیمسن کی قیادت کی کیویز ٹیم 3 میچز میں کامیابی حاصل کرچکی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ بھارت 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔بھارت کی ممکنہ ٹیم کے ایل راہل، روہت شرما، کپتان ویرات کوہلی، وجے شنکر یا دنیش کارتھک، مہندرا سنگھ دھونی، ہاردک پانڈیا، کیدر جادیو، بھونیشور کمار، کلدیپ یادیو، یزوندرا چاہل اور جیسپرت بمراہ شامل ہیں۔ کیویز ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں مارٹنگ گپٹل، کولن منرو، کپتان کین ولیمسن، روس ٹیلر، ٹام لیتھم، جیمس نیشام، کولن ڈی گرینڈہوم، مچل سینٹنر، میٹ ہینری، لوکیس فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ پر شامل ہیں۔

مزید : کھیل