پشاور ہائیکورٹ،وزیراعلیٰ خیبرپختونختوا کے 5 معاون خصوصی اور مشیر وں کی تعیناتی معطل

پشاور ہائیکورٹ،وزیراعلیٰ خیبرپختونختوا کے 5 معاون خصوصی اور مشیر وں کی ...
پشاور ہائیکورٹ،وزیراعلیٰ خیبرپختونختوا کے 5 معاون خصوصی اور مشیر وں کی تعیناتی معطل

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے 5 معاون خصوصی اور مشیروں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اور مشیر وں کی تعیناتی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی ،جسٹس اکرام اللہ نے اے این پی کے ایم پی اے خوش دل خان کی درخواست پر فیصلہ سنایا،عدالت نے معاون خصوصی اورمشیروں کی تعیناتی کا اعلامیہ معطل کردیا،معطل ہونے والوں میں اجمل وزیر،ضیابنگش،عبدالکریم،حمایت اللہ،کامران بنگش شامل ہیں،عدالت نے خیبرپختونخواحکومت اوراے جی کونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 31 جولائی تک ملتوی کردی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور