24 ہزارارب کے قرضوں سے لوٹ مارکرنے والے نہیں بچیں گے،صمصام بخاری

24 ہزارارب کے قرضوں سے لوٹ مارکرنے والے نہیں بچیں گے،صمصام بخاری
24 ہزارارب کے قرضوں سے لوٹ مارکرنے والے نہیں بچیں گے،صمصام بخاری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ 24 ہزارارب کے قرضوں سے لوٹ مارکرنے والے نہیں بچیں گے،نوازشریف نے عزت کی سیاست کوکرپشن کی نذرکیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے مریم نواز کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم بی بی کے گالیوں پر مبنی خطاب سے دلی دکھ ہوا،ن لیگ والوں کوپیپلزپارٹی کادفاع کرناپڑرہاہے،انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے ادوارمیں بھی آصف زرداری کوجیل میں ڈالاگیا،ایک دوسرے پرالزامات لگانے والے کیسے حلیف ہوسکتے ہیں؟،عمران خان اور پی ٹی آئی کی مخالفت نے اپوزیشن کو اکٹھا کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ 24 ہزارارب کے قرضوں سے لوٹ مارکرنے والے نہیں بچیں گے،نوازشریف نے عزت کی سیاست کوکرپشن کی نذرکیا، صوبائی وزیر نے کہا کہ تحقیقات ہونی چاہییں 1985کے بعد لوٹ مار کا آغاز کیوں ہوا؟ ماڈل ٹاؤن سے چھانگا مانگا تک کی سیاست کو نواز شریف نے فروغ دیا، صمصام بخاری نے کہا کہ ملک بچانا ہے تو قومی اداروں کا تحفظ کرنا ہوگا، نواز شریف اور شہبا زشریف اپنا اپنا راگ الاپ رہے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور