معروف پاکستانی سٹیج اداکارہ نے پروڈیوسر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

معروف پاکستانی سٹیج اداکارہ نے پروڈیوسر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگا ...
معروف پاکستانی سٹیج اداکارہ نے پروڈیوسر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

  

لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج اداکارہ و پرفارمرشیلا چوہدری اور سنگم تھیٹر کے مالک پروڈیوسرملک نصیر میں ٹھن گئی،ملک نصیر نے ڈرامے کے پورے پیسے بھی نہیں دئیے اورشراب پی کر ساتھیوں سمیت جنسی ہراساں بھی کیا،شیلا چوہدری کا خاوند میڈیا سے گفتگو میں الزام،شیلا چوہدری کا الزام بے بنیاد ہے اس کو پورے پیسے دئیے،گاڑی بھی لے کردی اس کا اور اس کے شوہر کا رویہ ساتھی اداکارائوں سے بھی غلط رہا۔

ملک نصیرکے مطابق سٹیج اداکارہ شیلا چوہدری نے بتایاکہ سنگم تھیٹر کے مالک ملک نصیر نے عید کے ڈرامے میں کام کرنے پر انہیں اپنے دفتر بلایا کہ آکر باقی پے منٹ لے جائو جب میں اپنے خاوند کے ہمراہ وہاں گئی تو شراب کے نشے میں دھت ملک نصیر نے اسلحہ کے زورپر مجھ سے زیادتی کی اور میرے خاوند کو مارا پیٹا جس کی درخواست انہوں نے تھانہ فیروزوالا میں دے دی ہے شیلا چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک نصیر اور بھی سٹیج کی کئی لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کرچکاہے اور اب یہ اس کا وطیرہ بن چکاہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ انہیں انصاف دلایا جائے اور جانی تحفظ بھی دیاجائے وہ بہت ڈرے ہوئے ہیں۔

شیلا چوہدری کے ان الزامات کے جواب میں سنگم تھیٹر کے مالک پروڈیوسر ملک نصیر نے ایک پریس کانفرنس میں اپنا موقف دیتے ہوئے کہاکہ شیلا چوہدری اور اس کے خاوند کے الزامات بے بنیاد ہیں شیلا چوہدری میرا عید کا ڈرامہ تیسرے روز ہی چھوڑ کر چلی گئی تھی جس پر مجھے لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑا میں سات سال سے سنگم تھیٹر میں ڈرامہ پروڈیوس کررہاہوں میرے ساتھ دیگر اداکارائیں بھی کام کررہی ہیں انہیں آج تک ایسی شکائت نہیں ہوئی۔

مزید : تفریح