دیامربھاشاڈیم عملدرآمد کیس ،سپریم کورٹ کا 10 ارب66 کروڑ کے جمع شدہ عطیات نیشنل بینک کو ٹرانسفر کرنے کا حکم

دیامربھاشاڈیم عملدرآمد کیس ،سپریم کورٹ کا 10 ارب66 کروڑ کے جمع شدہ عطیات نیشنل ...
دیامربھاشاڈیم عملدرآمد کیس ،سپریم کورٹ کا 10 ارب66 کروڑ کے جمع شدہ عطیات نیشنل بینک کو ٹرانسفر کرنے کا حکم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے دیامر بھاشا ڈیم کیلئے جمع10 ارب 66 کروڑ روپے کے عطیات نیشنل بینک کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میںدیامربھاشاڈیم عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عظمت سعیدکی سربراہی میں 5 رکنی لارجربنچ نے سماعت کی ،سپریم کورٹ نے سٹیٹ بینک کے پاس جمع ڈیم فنڈکی رقم نیشنل بینک کے حوالے کرنے کاحکم دیدیا،ڈیم فنڈکی10 ارب 66 کروڑروپے کی رقم 7 روزمیں نیشنل بینک کودی جائےگی ،نیشنل بینک نے 7 روزکیلئے 12.60 فیصدشرح سوددینے کی حامی بھرلی ،نمائندہ نیشنل بینک نے کہا کہ یہ انٹرسٹ ریٹ 20 جون تک 7 روزکےلئے ہے،عدالت نے کہا کہ نیلامی میں جوریٹ آئےگااس پر 3 ماہ کیلئے ٹریژری بلز ہوں گے،12.6 فیصدشرح سودپرپیسہ 5 سے 7 روزتک دے سکتے ہیں،نمائندہ نیشنل بینک نے کہا کہ نیلامی کےلئے صارف کا ہونا ضروری ہے ۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ سپریم کورٹ نیلامی میں حصہ نہیں لے گی،نمائندہ نیشنل بینک نے کہا کہ حصہ لینے کایہ مطلب نہیں آپ وہاں بولی لگائیں،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہم سٹیٹ بینک کو ہدایات جاری کردیں گے،جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ نیشنل بینک کوکل ہرصورت پیسے جاری کردیئے جائیں،تاخیرکی صورت میں سٹیٹ بینک جرمانہ اداکرےگا،جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ آج ہی اس حوالے سے آرڈرجاری کردیں گے،سپریم کورٹ نے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد