متحدہ اپوزیشن نے 10وزارتوں سے متعلق کٹوتی کی تحریکیں تیار کر لیں

متحدہ اپوزیشن نے 10وزارتوں سے متعلق کٹوتی کی تحریکیں تیار کر لیں
متحدہ اپوزیشن نے 10وزارتوں سے متعلق کٹوتی کی تحریکیں تیار کر لیں

  

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) متحدہ اپوزیشن نے 10وزارتوں داخلہ ،خارجہ امور ،خزانہ ، دفاع ، توانائی ، قانون و انصاف ،نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی اور مواصلات کے متعلق کٹوتی کی تحاریک تیار کر لی ہیں۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق منگل کو اپوزیشن کے ارکان مرتضی جاوید عباسی ،نوید قمر ، شازیہ مری خالدہ بیگم اور مولانا عبدالواسع نے 6گھنٹے کے اجلاس میں کٹوتی کی تحاریک تیار کیں پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن کی جانب سے دفاع بارے میں کٹوتی کی تحریک پیش کی جا رہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف جمعہ کو قومی اسمبلی میں اور سینیٹ میں سینیٹر ڈاکٹر مالک وفاقی بجٹ 2019-20پر بحث کا آغاز کریں گے بدھ کو میاں شہباز شریف نے پارٹی کی اکنامک ایڈوائزری کمیٹی کے ارکان کی مشاورت سے اپنی تقریر تیار کر لی بدھ کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ایڈ وائزری کمیٹی کے ارکان شاہد خاقان عباسی ،احسن اقبال ، مفتاح اسماعیل ، مریم اورنگ زیب نے ان سے ملاقات کی اکنامک ایڈوائزری کمیٹی کے ارکان نے وفاقی بجٹ 2019-20ءکے نقائص پر روشنی ڈالی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان بجٹ اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے ۔

اجلاس میں کہا گیا کہ پارٹی کے چیف وہپ ارکان کی حاضری کو یقینی بنائیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بیشتر رہنما میاں نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے لئے لاہور چلے گئے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد