تحریک انصاف کے 2 وزراﺅں کا پیپلزپارٹی کیساتھ رابطے کا دعویٰ

تحریک انصاف کے 2 وزراﺅں کا پیپلزپارٹی کیساتھ رابطے کا دعویٰ
تحریک انصاف کے 2 وزراﺅں کا پیپلزپارٹی کیساتھ رابطے کا دعویٰ

  

کراچی(صباح نیوز) خوابوں کے بادشاہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے وزرا، تحریک انصاف اور جی ڈی اے کے رہنماﺅ ں کی گرفتاری کی پیشگوئی کر دی۔ انہوں نے 2020ءحکومت کے لئے مشکل قرار دے دیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے 2وزرا کا پیپلز پارٹی سے رابطہ ہے، جنوری 2020تک عمران خان کو مجبورا لندن جانا پڑے گا، جولائی سے تحریک انصاف کے لئے مشکلات پیدا ہونا شروع ہوں گی، آنے والے دنوں میں وزرا اور تحریک انصاف کے رہنما بھی پکڑ میں آئیں گے، جی ڈی اے کے رہنماﺅں کو بھی گرفتار کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ گرفتاریاں اور حالات حکومت کو چلتا کرنے کا طریقہ ہے، حکومت کے لئے بجٹ منظور کروانا مشکل ہوگا، بجٹ میں مشکلات پیدا کی جائیں گی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی /قومی