جعلی اکاﺅنٹس کیس، عدالت کا پنک ریذیڈنسی ریفرنس میں گرفتار عبدالغنی مجید سمیت تمام ملزموں کو پیش کرنے کا حکم

جعلی اکاﺅنٹس کیس، عدالت کا پنک ریذیڈنسی ریفرنس میں گرفتار عبدالغنی مجید ...
جعلی اکاﺅنٹس کیس، عدالت کا پنک ریذیڈنسی ریفرنس میں گرفتار عبدالغنی مجید سمیت تمام ملزموں کو پیش کرنے کا حکم

  

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے پنک ریذیڈنسی ریفرنس میں گرفتار عبدالغنی مجید سمیت تمام ملزموں کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق جعلی اکاو¿نٹس کیس میں پنک ریذیڈنسی ریفرنس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے سماعت کی،آفتاب میمن،عبدالجبار،محمدشبیرسمیت 15 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ،ملزم عبدالغنی مجیدکوآج بھی عدالت پیش نہ کیاجا سکا۔جج ارشد ملک نے استفسار کیا کہ کیاوجہ ہے عبدالغنی مجیدکوآج بھی پیش نہیں کیا گیا؟وکیل نے کہا کہ ملزم بیمارہے،شایداسی وجہ سے متعلقہ حکام نے پیش نہیں کیا،عدالت نے تمام ملزمان کوآئندہ سماعت پرعدالت پیش ہونےکاحکم دیدیا،عدالت نے کہا کہ ملزمان کوآئندہ ریفرنس کی نقول فراہم کی جائیں گی،عدالت نے پنک ریذیڈنسی ریفرنس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد