یو کے چیمپیئن شپ میں انسٹیٹیوٹ آف ہیومن میموری ڈویلپمنٹ پاکستان کے طلباء کی شاندار کامیابی

یو کے چیمپیئن شپ میں انسٹیٹیوٹ آف ہیومن میموری ڈویلپمنٹ پاکستان کے طلباء کی ...
یو کے چیمپیئن شپ میں انسٹیٹیوٹ آف ہیومن میموری ڈویلپمنٹ پاکستان کے طلباء کی شاندار کامیابی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (وقار نسیم وامق) برطانیہ میں ورلڈ میموری سپورٹس کونسل کے زیراہتمام منعقد ہونیوالی 2019 کی یوکے اوپن چیمپیئن شپ میں انسٹیٹیوٹ آف ہیومن میموری ڈویلپمنٹ پاکستان کے تربیت یافتہ طلباء نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے یو کے چیمپئن شپ 2019 میں فتح حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر لندن میں منعقد ہونیوالے تعلیمی، معلوماتی اور ذہانت پر مبنی منفرد مقابلے سپیڈ ریڈنگ، مائنڈ میپپنگ اور میموری ڈویلپمنٹ پر مشتمل تھے، ان مقابلوں میں
پاکستانی ٹیم نے مجموعی طور پر 3 گولڈ، 2 سلور اور ایک برونز میڈل جیت کر چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی حاصل کی، یو کے چیمپئن شپ میں شریک پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے  ِکسا زہرا، نبیل حسن اور ثانیہ عالم نے دنیا بھر سے مقابلے میں شریک اپنے حریف مدمقابل ٹیموں پر فتح حاصل کی،  ِکسا زہرا نے مقابلے میں گولڈ میڈل اور سلور میڈل کے ساتھ ساتھ گولڈ پوزیشن حاصل کی جبکہ نبیل حسن مجموعی طور پر برونز میڈل کے ساتھ گولڈ پوزیشن لے کر  یوکے اوپن جونئیر چیمپیئن 2019  قرار پائے علاوہ ازیں پاکستان میں سپر لرننگ ایکسپرٹ ثانیہ عالم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بطور آربٹر لیول 3 حاصل کرلیا۔
دنیا کے مختلف ممالک میں ذہنی تدریس پر مشتمل اس کھیل کو مقبولیت حاصل ہورہی ہے، پاکستان میں عام کھیلوں کرکٹ، ہاکی، فٹبال وغیرہ کے مقابلہ میں یہ کھیل قدرے نیا ہے لیکن طلباء کی ذہنی نشونما اور صلاحیتیوں کے استعمال میں انتہائی مثبت اور معاون ہونے کے باعث اس کھیل کے پاکستان میں مقبولِ عام ہونے کے خاطر خواہ مواقع موجود ہیں جس سے پاکستان میں مثبت سوچ و فکر اور ذہین نئی نسل تیار ہو رہی ہے جو مستقبل میں پاکستان کے لئے خوش آئند ثابت ہوسکتی ہے، اس ضمن میں پاکستان میں اولین ادارہ انسٹیٹیوٹ آف ہیومن میموری ڈویلپمنٹ پاکستان کا قیام چند برس قبل عمل میں آیا اور اب یہ ادارہ کامیابی سے طلباء کی تربیت میں مصروف عمل ہے، مزید معلومات کے لئے ادارے کی ویب سائٹ www.ihmd.co سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
 

مزید :

کھیل -