نوٹنگھم میں بارش رک گئی مگر پھر بھی بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹاس کیوں نہیں ہوا؟ شائقین کرکٹ کیلئے افسوسناک خبر

نوٹنگھم میں بارش رک گئی مگر پھر بھی بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹاس کیوں ...
نوٹنگھم میں بارش رک گئی مگر پھر بھی بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹاس کیوں نہیں ہوا؟ شائقین کرکٹ کیلئے افسوسناک خبر

  

نوٹنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے اہم میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا ہے اور گراؤنڈ کی صورتحال کے باعث میچ منسوخ ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹرینٹ برج نوٹنگھم میں صبح سے بارش کا سلسلہ جاری تھا جس کے باعث میچ کا ٹاس بھی تاخیر کا شکار ہو گیا ہے تاہم اب بارش رک چکی ہے لیکن گراﺅنڈ گیلی ہونے کے باعث امپائرز نے ابھی ٹاس نہ کرنے کا فیصلہ کیا جو مقامی وقت کے مطابق ساڑھے دس بجے گراﺅنڈ کے معائنے کے بعد میچ سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کے طابق نوٹنگھم میں بارش تو رک گئی ہے مگر بادل ہونے کے باعث سورج کی روشنی موجود نہیں جبکہ ہوا بھی نہیں چل رہی جس کے باعث گراﺅنڈ کے خشک ہونے میں بہت وقت لگ سکتا ہے۔ اس صورتحال کے باعث میچ منسوخ ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے مگر اس سے قبل آئی سی سی حکام کی کوشش ہو گی کہ گراﺅنڈ مناسب طریقے سے خشک ہونے پر محدود اوورز کا میچ کروا دیا جائے۔

بھارتی سکواڈ کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مہندرا سنگھ دھونی، روہت شرما، لوکیش راہول، وجے شنکر، کیدر جادھو، ہردیک پانڈیا، بھوونیشور کمار، کلدیپ یادیو، یوزویندرا چھاہل، جسپریت بمرا، دنیش کارتھک، رویندرا جدیجہ اور محمد شامی شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کے سکواڈ کی قیادت کین ولیم سن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹام لاتھم، مارٹن گپٹل، کولن منرو، روز ٹیلر، جیمز نیشام، کولن دی گرینڈہوم، مچل سینٹنر، میٹ ہینری، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ، ٹام بلنڈل، ہینری نکولس، ٹم ساﺅتھی اور ایش سودھی شامل ہیں۔

مزید : کھیل