لاہورہائیکورٹ ،آصف زرداری اور حمزہ شہباز کی ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست دائر

لاہورہائیکورٹ ،آصف زرداری اور حمزہ شہباز کی ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست ...
لاہورہائیکورٹ ،آصف زرداری اور حمزہ شہباز کی ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ میں آصف زرداری اور حمزہ شہباز کی ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست دائرکردی گئی درخواست اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ہے،درخواست میں وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کی ضمانت پر رہائی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نیب آرڈیننس کی سیکشن 24 کے تحت گرفتاریاں غیر قانونی ہیں،نیب نے آصف زرداری اور حمزہ شہباز کو بھی غیر قانونی گرفتار کیا ہے ،درخواست گزارمیں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ آصف علی زرداری پاکستان کے صدر رہ چکے ہیں، حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت آصف زرداری اور حمزہ شہباز کی گرفتاری کا اقدام کالعدم قرار دے،عدالت سے استدعا ہے کہ آصف علی زرداری اور حمزہ شہباز کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔