محسن داوڑکی الیکشن میں کامیابی کیخلاف اپیل پرسماعت،سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

محسن داوڑکی الیکشن میں کامیابی کیخلاف اپیل پرسماعت،سپریم کورٹ نے نوٹس جاری ...
محسن داوڑکی الیکشن میں کامیابی کیخلاف اپیل پرسماعت،سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشتون تحفظ موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی الیکشن میں کامیابی کیخلاف اپیل پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے محسن وارڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پشتون تحفظ موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی الیکشن میں کامیابی کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی ، جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،وکل درخواست گزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیارکیا کہ خواتین کے ووٹ 10 فیصد سے کم پول ہوئے،حلقہ میں دوبارہ گنتی ہو توبھی نتائج بدل جائیں گے،سپریم کورٹ نے محسن داوڑکونوٹس جاری کردیااورجواب طلب کرلیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد