جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کا معاملہ ، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری میدان میں آ گئے ، خط لکھ دیا

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کا معاملہ ، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری ...
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کا معاملہ ، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری میدان میں آ گئے ، خط لکھ دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ دیاہے جس میں انہو ںنے کہاہے کہ ضابطے کی کارروائی مکمل کیے بغیر سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس بھجوانا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افتخار چوہدری کا اپنے خط میں کہناتھا کہ سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی ہے لیکن اس ریفرنس کے باعث جج اور سپریم کورٹ کی بدنامی ہوئی ہے اور سپریم کورٹ کے قانون کے مطابق یہ ریفرنس ناقابل سماعت ہے ۔ جج ذاتی کنڈکٹ کا ذمہ دار ہوتا ہے، خود کفیل بچوں یا بیوی کے کنڈکٹ کا نہیں، وزیراعظم نے کابینہ کی منظوری کے بغیر ہی صدر کو ریفرنس بھجوایا۔سابق چیف جسٹس پاکستان نے استدعا کی کہ سپریم جوڈیشل کونسل صدر اور وزیراعظم کے خلاف حلف کی خلاف ورزی پر مقدمہ چلانے کا حکم جاری کرے۔

یاد رہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس کے کے آغا کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے جس میں ان کی بیرون ملک جائیدادوں کو اثاثوں میں ظاہر نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

مزید : قومی