سولرپروجیکٹ میں غیرقانونی ٹھیکوں کاکیس ،نیب کا آصف زرداری کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ

سولرپروجیکٹ میں غیرقانونی ٹھیکوں کاکیس ،نیب کا آصف زرداری کو گرفتار نہ کرنے ...
سولرپروجیکٹ میں غیرقانونی ٹھیکوں کاکیس ،نیب کا آصف زرداری کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ

  

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے سولرپروجیکٹ میں غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس میں سابق صدر آصف زرداری کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ ہے جس پر عدالت نے آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں سولرپروجیکٹ میں غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس کی سماعت ہوئی،اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اورجسٹس محسن اختر نے سماعت کی،نیب نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے، اس مرحلے پرآصف زرداری کی گرفتاری کی ضرورت نہیں،عدالت نے آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد