وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیراکوعہدے سے ہٹادیاگیا

وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیراکوعہدے سے ہٹادیاگیا
وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیراکوعہدے سے ہٹادیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیراکوعہدے سے ہٹادیاگیا ، جسٹس(ر )فقیر حسین کھوکھر کو ٹیکس محتسب لگائے جانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مشتاق سکھیرا کے خلاف حکومت نے ریفرنس وزارت قانون کوبھیجا تھا،صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے مشتاق سکھیرا کو عہدے سے ہٹا دیاجس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ جسٹس(ر )فقیر حسین کھوکھر کو ٹیکس محتسب لگائے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ مشتاق احمد سکھیرا 31 اگست 2017 سے وفاقی ٹیکس محتسب تعینات تھے اس سے قبل وہ آئی جی پنجاب بھی رہ چکے ہیں.