آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وانر جب بھاگتے ہوئے باونڈری کی طرف جار ہے تھے تو پاکستانی شائقین کرکٹ نے ان کے ساتھ کیا کیا ؟ جانئے

آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وانر جب بھاگتے ہوئے باونڈری کی طرف جار ہے تھے تو ...
آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وانر جب بھاگتے ہوئے باونڈری کی طرف جار ہے تھے تو پاکستانی شائقین کرکٹ نے ان کے ساتھ کیا کیا ؟ جانئے

  

ٹاﺅنٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلیا نے گزشتہ روز کے میچ میں پاکستان کو شکست دیدی ہے تاہم میچ کے دوران ایک موقع ایسا آیا جس نے ڈیوڈ وارنر کا دل جیت لیا اور انہوں نے اس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پاکستانی شائقین کرکٹ نے اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے سٹیڈیم میں بھر پور انداز میں شرکت کی جبکہ انہوں نے ہرے رنگ کے لباس اور جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے تاہم آسٹریلیا نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو شکست دے دی اور پوائنٹس حاصل کر لیے ۔

تاہم آسٹریلوی اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کیخلاف میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،جب پاکستان ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کر رہا تھا تو وانر فیلڈنگ کیلئے باونڈری کی جانب بھاگے اور وہاں پر بڑی تعداد میں پاکستانی شائقین کرکٹ موجود تھے جنہوں نے ڈیوڈ وانر کو اپنی جانب آتے ہوئے دیکھ کر باہیں پھیلا دیں اور محبت بھرا استقبال کیا ، ان خوبصورت لمحا ت کو تصویر سازوں نے اپنے کیمروں میں محفوظ کر لیا جو کہ بعدازاں کھلاڑی تک بھی پہنچ گئی ۔

ڈیوڈ وانر نے یہ تصویر دیکھی اور اسے اپنے انسٹا گرام پر سٹوریز میں شیئر کیا اور ساتھ لکھا کہ ” زبردست “ ۔ پاکستانی شائقین کرکٹ نے آسٹریلوی بیٹسمین کا دل بھی جیت لیا ۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت کے خلاف میچ میں بھارتی شائقین کرکٹ سٹیو سمتھ پر گراونڈ میں آوازیں کسیں تھیں جس پر ویرات کوہلی نے پچ پر کھڑے ہوئے کر تالیاں بجائیں اور اشارتاً سمجھایا کہ طعنے نہ کسیں جائیں بلکہ ان کو داد دی جائے جس پر ویرات کوہلی کے اس عمل پر پوری دنیا میں ان کو سراہا گیا ۔

مزید : کھیل