مرحوم نے بچوں کوپڑھانے کیلئے بڑی کاوشیں کیں،ورثامرحوم کی کاوشوں کامداواکرکے جرمانہ اداکریں،چیف جسٹس کے کسٹمز کے مرحوم کلرک کیخلاف کرپشن کیس میں ریمارکس

مرحوم نے بچوں کوپڑھانے کیلئے بڑی کاوشیں کیں،ورثامرحوم کی کاوشوں ...
مرحوم نے بچوں کوپڑھانے کیلئے بڑی کاوشیں کیں،ورثامرحوم کی کاوشوں کامداواکرکے جرمانہ اداکریں،چیف جسٹس کے کسٹمز کے مرحوم کلرک کیخلاف کرپشن کیس میں ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے کسٹمز کے مرحوم کلرک کیخلاف کرپشن کیس میں ورثاکو جرمانے کی رقم ادا کرنے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ مرحوم نے بچوں کوپڑھانے کیلئے بڑی کاوشیں کیں،ورثامرحوم کی کاوشوں کامداواکرکے جرمانہ اداکریں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ مرحوم کا بیٹا وکیل ہے یہ بات پہلے بتاتے،وکیل سے توہماراخاص رشتہ ہے،اب تووکلاپرٹیکس لگ گیا،پہلے پتہ ہوتاتورعایت نہ دیتے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کسٹمزکے مرحوم کلرک کیخلاف کرپشن کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ محمدزمردکسٹمزمیں اپرڈویژن کلرک بھرتی ہوا،1976میں کلرک کی تنخواہ 400 یا 450 روپے ہوگی،وکیل ملزم نے کہا کہ زمردکاانتقال ہوگیاہے اب جرمانے کی رقم معاف کردی جائے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ بےشک سب کیادھراآپ کے والدزمرد کاہے،چیف جسٹس نے کہاکہ قانون مجرم کے بعد اس کے غلاموں سے بھی رقم وصولی کاکہتاہے، کسٹمزملازم کی اہلیہ جائیدادخریدے توپوچھا تو جائےگا،مرحوم کلرک کے بچے لارنس کالج میں پڑھتے رہے۔
وکیل نے کہا کہ مرحوم کابیٹاوالد کولندن سے رقم بھیجتارہا،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پیسہ حوالے کے ذریعے بھیجااورپھرٹی ٹی سے منگوایا جاتاہے،مرحوم نے بچوں کوپڑھانے کیلئے بڑی کاوشیں کیں،ورثامرحوم کی کاوشوں کامداواکرکے جرمانہ اداکریں،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے استفسار کیا کہ درخواست گزارکامرحوم سے کیارشتہ ہے؟،وکیل نے کہا کہ درخواست گزارمرحوم کابیٹااورایڈووکیٹ ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ یہ بات پہلے بتاتے،وکیل سے توہماراخاص رشتہ ہے،اب تووکلاپرٹیکس لگ گیا،پہلے پتہ ہوتاتورعایت نہ دیتے۔عدالت نے جرمانے کی رقم ایک کروڑ 77 لاکھ سے 40 لاکھ کردی اورمرحوم مجرم کے ورثا کوجرمانے کی رقم ادا کرنے کاحکم دیدیا۔