پاکستان اور بھارت کا 16 جون کو ہونے والے میچ میں بارش ہو گی یا نہیں ؟ پاکستانیوں کیلئے اہم ترین خبر آ گئی
مانچسٹر(ڈیلی پاکستان آن لائن )ورلڈ کپ کے رنگ میں بارش نے اس بار بھنگ ڈال دیا ہے اور کئی میچز اب تک اس کے باعث متاث ہو چکے ہیں جبکہ آج نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ بھی تاحال بارش کے باعث شروع نہیں ہو سکا ہے اور اب پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے بھی پریشان کن خبر آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق۔اس وقت مانچسٹر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور برطانوی محکمہ موسمیات نے 16 جون کو بارش کی پیشگوئی کی ہے، برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق 16 جون اتوار کو مانچسٹر میں صبح 10 بجے سے بارش کے 50 فیصد امکان ہیں۔ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں 16 جون بروز اتوار کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جس کے لیے کرکٹ شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے شائقین کی مانچسٹر آمد متوقع ہے اور ٹکٹ چار گ±نا اضافی قیمتوں میں فروخت ہو رہا ہے۔