عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے بشکیک پہنچ گئے

عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے بشکیک پہنچ گئے
عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے بشکیک پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بشکیک (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے کرغستان کے دارلحکومت پہنچ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کرغستان میں دو روز تک قیام کریں گے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے ، عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی عثمان ڈار بھی ہیں ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے شرکت کی تھی جہاں ان کی بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کے ساتھ ملاقات بھی ہوئی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بھارتی ہم منصب ان کیلئے میٹھائی کا تحفہ بھی لائی تھیں۔

مزید :

قومی -