اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کاروبار کے اختتام پر کتنے کا ہو گیا ؟ پاکستانیوں کیلئے سورج کی دھوپ سے بھی گرم خبر
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک میں ڈالر ٹاریخ بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے تاہم اس کے بعد اب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ڈالر 153 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا، عید کے بعد مسلسل چار روز میں ڈالر کی قدر میں 4 روپے اضافہ ہوا ہے۔ تاہم کاروبار کے دوران انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ، 54 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 152 روپے 10 پیسے کے ساتھ انٹر بینک میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تاہم انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر رہا اور ایک روپیہ 33 پیسے اضافے کے ساتھ 152 روپے 90 پیسے پر بند ہوا ۔
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی اس کی قیمت میں اضافہ ہوگیا اور ڈالر 153.50 روپے کا ہوگیا ہے۔
عید کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 4.20 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔