حمائمہ ملک نے خفیہ شادی کرلی؟ اداکارہ نے ایسی تصاویر شیئرکردی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

حمائمہ ملک نے خفیہ شادی کرلی؟ اداکارہ نے ایسی تصاویر شیئرکردی کہ ہنگامہ برپا ...
حمائمہ ملک نے خفیہ شادی کرلی؟ اداکارہ نے ایسی تصاویر شیئرکردی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک)  پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک کے بارے میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ وہ خفیہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں، سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران انہوں نے اکبرنامی شخص کیساتھ تصویر شیئرکی جس پر سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ انہوں نے خفیہ طورپر شادی کرلی ۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق حمائمہ ملک مداحوں کے ساتھ اپنی نجی زندگی کے بارے میں بہت کم باتیں شیئر کرتی ہیں لیکن جب انہوں نے یہ سیلفی شیئر کی تو ان کے مداحوں میں کھلبلی مچ گئی، کچھ لوگوں نے تو کہہ بھی دیا کہ یہ شخص حمائمہ ملک کا شوہر ہے کیونکہ بغیر محرم کے حج یا عمرہ ادا نہیں کیا جاسکتا۔سیلفی شیئرکرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ  اکبر کو خطرناک لیکن سخی قرار دیا تھا۔

View this post on Instagram

❤️???? He is Dangerous But He is Generous ????

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick) on

ایک اور تصویرشیئرکرتے ہوئے حمائمہ ملک نے بتایا کہ چاندرات کے موقع پر مدینہ میں ہیں۔ 

View this post on Instagram

CHAND RAAT it was in MADINA ????

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick) on

سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کی تصاویر دیکھ کر یہ اندازے لگانا شروع کردیئے کہ ممکنہ طورپر یہ ان کے خاوند ہی ہوسکتے ہیں کیونکہ وہاں محرم کے بغیر  نہیں جایاجاسکتا۔

گاسپ ملک شیک نے لکھا کہ ’ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حمائمہ ملک نے اپنے مبینہ بوائے فرینڈ اکبر سے خفیہ طورپر شادی کرلی ، یہ گلوز اور گجرے کسی اچھی وجہ سے ہی ہیں، وہ جلد ہی بڑی خبر دیں گی ‘‘۔


واضح رہے کہ حمائمہ ملک اداکار شمعون عباسی کے ساتھ 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں تاہم یہ شادی زیادہ عرصے تک برقرار نہ رہ سکی اور دونوں میں شادی کے دوسال بعد ہی علیحدگی ہوگئی۔

مزید :

تفریح -