’ ڈالر اس لیے نہیں مہنگا ہورہا کہ لوگ اسے خرید رہے ہیں بلکہ ۔۔۔‘ اینکر پرسن فیصل قریشی نے عمران خان کے حوالے سے خوفناک دعویٰ کردیا

’ ڈالر اس لیے نہیں مہنگا ہورہا کہ لوگ اسے خرید رہے ہیں بلکہ ۔۔۔‘ اینکر پرسن ...
’ ڈالر اس لیے نہیں مہنگا ہورہا کہ لوگ اسے خرید رہے ہیں بلکہ ۔۔۔‘ اینکر پرسن فیصل قریشی نے عمران خان کے حوالے سے خوفناک دعویٰ کردیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن فیصل قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ اس کی خریداری نہیں ہے بلکہ لوگ اپنا سرمایہ بیرون ملک منتقل کر رہے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کو ’ بوائے‘ کے نام سے مخاطب کرکے کہا کہ ان کا کام مکمل ہوچکا ہے اور وہ بہت جلد براستہ دبئی لندن بھاگنے والے ہیں۔

ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے اینکر پرسن فیصل قریشی نے کہا کہ روپے کی قدر میں اس لیے کمی نہیں ہورہی کہ لوگ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ اپنی دولت کو بیرون ملک منتقل کر رہے ہیں۔ آخری بار اس طرح کی تباہی بھٹو نے مچائی تھی اور اب وہی کام ’ بوائے‘ کر رہا ہے۔

ٹوئٹر@faisalqureshi

فیصل قریشی نے عمران خان کا نام لیے بغیر اشاروں کنایوں میں کہا کہ ان (عمران خان) کا کام مکمل ہوچکا ہے، انہوں نے معیشت تباہ کردی ہے ، پاکستان کو چین کے ساتھ اتحاد کی سزا دے دی ہے، ذہین لوگوں کو بیرون ملک بھاگنے پر مجبور کردیا ہے، اور پیسے کی اڑان تیز کردی ہے۔

فیصل قریشی نے دعویٰ کیا کہ بہت جلد وہ براستہ دبئی لندن کی فلائٹ پکڑے گا اور اپنے پیشرو کی طرح جلا وطنی کی زندگی گزارے گا۔

ٹوئٹر@faisalqureshi

حرا شاہ عزیر نامی ایک خاتون نے کہا کہ کام تو ایک عرصے سے مکمل ہوچکا ہے اور اس کیلئے ہر ایک کو موردِ الزام ٹھہرایا جانا چاہیے، مجھے یقین نہیں آرہا کہ یہ سب صرف عمران خان کا کیا دھرا ہے۔

فیصل قریشی نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے مگر سچائی یہی ہے کہ یہ سب اسی کا کیا دھرا ہے، سب سے عجیب بات تو یہ ہے کہ یہ کتنا احمق ہے کہ اسے اندازہ بھی نہیں ہے کہ اسے کیسے استعمال کیا جارہا ہے۔

ٹوئٹر@faisalqureshi

اینکر پرسن نے ایک اور ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ بوائے نے جانتے بوجھتے ہوئے تمام غلط بٹن دبادیے ہیں اور اب وہ بے صبری کے ساتھ باہر جانے کا انتظار کر رہا ہے تاکہ خود کو بچاسکے، لندن اس کا انتظار کر رہا ہے۔

ٹوئٹر@faisalqureshi

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور