’پاکستان اور انڈیا کے مسائل کا فوجی حل نکالنے کی باتیں کرنا پاگل پن ہے‘

’پاکستان اور انڈیا کے مسائل کا فوجی حل نکالنے کی باتیں کرنا پاگل پن ہے‘
’پاکستان اور انڈیا کے مسائل کا فوجی حل نکالنے کی باتیں کرنا پاگل پن ہے‘

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے مسائل کا فوجی حل نکالنے کی باتیں کرنا پاگل پن ہے، دونوں ملکوں کو مذاکرات کے ذریعے اپنے مسائل کا حل نکالنا ہوگا ۔

روس کے سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے معاملات کا فوجی حل نکالنا پاگل پن ہے، 2 ایٹمی قوتوں کے مابین معاملات صرف مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیے جاسکتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئے تاکہ ہم ہتھیاروں کی خریداری پر خرچ ہونے والے پیسے انسانی ترقی پر خرچ کر سکیں، دونوں ملکوں کو مذاکرات کے ذریعے اپنے مسائل کا حل نکالنا ہوگا بصورت دیگر دونوں ملک ایک مکمل جنگ کے دہانے پر کھڑے ہوں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے امید ظاہر کی کہ انڈیا میں انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے جس کے بعد امید ہے کہ مودی سرکار امن کی کوششوں کا مثبت جواب دے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا لوگوں سے رابطہ اسی وقت قائم ہوسکتا ہے جب حکومتیں بھی اس معاملے میں سنجیدہ ہوں۔

مزید : قومی