شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا خان کی پہلی فلم کی تصویر لیک ہوگئی

شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا خان کی پہلی فلم کی تصویر لیک ہوگئی
شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا خان کی پہلی فلم کی تصویر لیک ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ میں ان دنوں سٹار کڈز کے چرچے ہیں اور ایک کے بعد ایک سٹار کڈ فلموں میں ڈیبیو کر رہا ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران جہانوی کپور، ایشان کھتر، سارہ علی خان اور اننیا پانڈے جیسے سٹار کڈز فلموں میں ڈیبیو کر چکے ہیں اور اب ان میں ایک نیا اضافہ شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا خان کا ہوا ہے۔
سہانا خان اپنے والد کے نام اور اپنی خوبصورتی کے باعث پہلے ہی دوسرے سٹار کڈز کے نسبت زیادہ مقبول ہیں ، سوشل میڈیا پر بھی ان کی تصاویر وائرل ہوتی رہتی ہیں لیکن اب ان کی فلم کی شوٹنگ کے سین کی ایک تصویر لیک ہو کر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سہانا خان کسی باضابطہ بالی ووڈفلم میں کام نہیں کر رہیں بلکہ وہ ایک شارٹ فلم میں اداکاری کر رہی ہیں اور یہ تصویر اسی شارٹ فلم کی ہے۔ اس تصویر کے حوالے سے یہ باتیں سامنے آئی ہیں کہ سہانا خان کے دوست کالج میں ایک شارٹ فلم بنا رہے ہیں جس میں سہانا اداکاری کر رہی ہیں۔

انسٹاگرام@suhanakha2

مزید :

تفریح -