ایوان صدر میں پرندوں کے لیے نئے پنجروں کی تعمیر ،کتنی رقم خرچ ہو گی ؟جان کر پاکستانیوں کو پسینے آجائیں

ایوان صدر میں پرندوں کے لیے نئے پنجروں کی تعمیر ،کتنی رقم خرچ ہو گی ؟جان کر ...
ایوان صدر میں پرندوں کے لیے نئے پنجروں کی تعمیر ،کتنی رقم خرچ ہو گی ؟جان کر پاکستانیوں کو پسینے آجائیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے اور اس لیے حکومت نے غریب عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈال کر مہنگائی کو کئی گناہ بڑھا دیا ہے ۔ایک طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کو شدید مشکلات سے دو چار کر رکھا ہے تو دوسری جانب ایون صدر میں پندروں کے پنجروں کی تعمیر کے لیے 19لاکھ 48ہزار روپے خرچ کیے جا رہے ہیں ۔

تفصیل کے مطابق تحریک انصاف نے حکومت سنبھالتے ہی سادگی پالیسی پر عمل کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ایوان صدر سے ایسی خبر باہر آئی ہے کہ سادگی پالیسی کی دھجیا ں بکھر گئی ہیں ۔سی ڈی اے نے ٹینڈ ر نوٹس جاری کیا ہے جس کے مطابق ایوان صدر میں ’مکاﺅ ‘طوطے رکھنے کے لیے پنجرہ تعمیر کرانے کے لیے کنٹریکٹر درکار ہے ،اس پنجرے کی کل مالیت 19لاکھ 48ہزار ہو گی جبکہ ٹینڈر کوسٹ 1ہزار اور ایرنسٹ منی 58ہزارروپے ہے ۔

مزید : قومی