شاپنگ مال کے تہہ خانے سے نوجوان لڑکا اور لڑکی قابل اعتراض حالت میں گرفتار، جانچ پر ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی حیرت ہوگی
فتح آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع فتح آباد میں پولیس نے شاپنگ مال کے تہہ خانے سے قابل اعتراض حالت میں نوجوان لڑکا اور لڑکی کو گرفتار کیا ہے، دونوں کی جانچ کرائی گئی تو پتہ چلا کہ دونوں ہی نشے کے عادی ہیں۔
فتح آباد شہر کے سب سے پوش علاقے 4 مرلہ سکیم میں بہت سی دکانیں اور شاپنگ مال بنے ہوئے ہیں جو ویرانی کی منہ بولتی تصویر ہیں۔ لمبے عرصے سے ویران پڑے شاپنگ مالز کے تہہ خانے نشئیوں کی آماجگاہ بن چکے ہیں۔ جمعرات کے روز مقامی لوگوں نے ایک شاپنگ مال کے تہہ خانے میں ایک نوجوان جوڑے کو نیم عریاں حالت میں دیکھا تو پولیس کو خبر کردی ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کرلیا۔
تفتیش کے دوران پولیس پر یہ انکشاف ہوا کہ دونوں ہی نشے کے عادی ہیں اور نشہ کرکے تہہ خانے میں پڑے ہوئے تھے۔ پولیس نے دونوں کے خلاف عوامی مقام پر عریانی اور فحاشی پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔