عارف حمید بھٹی نے اے آر وائی نیوز کو خیر باد کہہ کر بڑے چینل میں پہلے سے بھی بڑا عہدہ سنبھال لیا

عارف حمید بھٹی نے اے آر وائی نیوز کو خیر باد کہہ کر بڑے چینل میں پہلے سے بھی ...
عارف حمید بھٹی نے اے آر وائی نیوز کو خیر باد کہہ کر بڑے چینل میں پہلے سے بھی بڑا عہدہ سنبھال لیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے اے آر وائی نیوز کو خیر باد کہہ کر گورمے بیکری کا چینل جی این این جوائن کرلیا ہے۔

عارف حمید بھٹی نے جمعرات کے روز صابر شاکر کے ہمراہ اے آر وائی نیوز پر اپنا الوداعی پروگرام کیا اور اپنی ٹیم کے بارے میں نیک خواہشات کا اظہار کیا ، اس موقع پر انہیں پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز پر آخری پروگرام نشر ہونے کے بعد جی این این نے بھی خبر نشر کردی کہ عارف حمید بھٹی ان کے چینل کا حصہ بن گئے ہیں۔ عارف حمید بھٹی ’جو کہ اے آر وائی لاہور کے بیورو چیف تھے ‘نے جی این این میں بطور چیف آپریٹنگ آفیسر ( سی او او) ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، وہ نئے چینل پر حالات حاضرہ کا پروگرام بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ عارف حمید بھٹی پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے صدر بھی رہ چکے ہیں جبکہ وہ لاہور پریس کلب کی الیکشن کمیٹی کا بھی حصہ ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور