’پنجاب میں کچھ وزرا کھل کر کرپشن کر رہے ہیں‘ عمران خان کے دوست اینکر مبشر لقمان کا دعویٰ

’پنجاب میں کچھ وزرا کھل کر کرپشن کر رہے ہیں‘ عمران خان کے دوست اینکر مبشر ...
’پنجاب میں کچھ وزرا کھل کر کرپشن کر رہے ہیں‘ عمران خان کے دوست اینکر مبشر لقمان کا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں بعض وزرا کھلے عام کرپشن کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی 24 نیوز پر اپنے پروگرام میں مباحثے کے دوران مبشر لقمان نے پنجاب میں وزرا کی کرپشن کا انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب کے وزرا کھلے عام کرپشن کر رہے ہیں، نائب قاصد سے چپڑاسی، پٹواری سے تحصیلدار تک کے تبادلوں پر رشوت لی جارہی ہے۔

مبشر لقمان نے کہا کہ پنجاب میں کرپشن کا ریٹ 25 ہزار روپے کردیا گیا ہے، اب بیورو کریسی بھی یہ کام کر رہی ہے کہ ایک آدمی سے 25 لاکھ لینے کے بجائے 100 سے 25، 25 ہزار لے لیں۔

پروگرام میں شریک اینکر پرسن سمیع ابراہیم نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد اداروں میں واقعی تبدیلی آئی ہے۔ دفاتر میں حاضری پوری ہوگئی ہے، سی ڈی اے میں جس طرح پہلے رشوت لی جاتی تھی اب نہیں لی جارہی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد