عمران خان کی حکومت میں کرپشن میں کمی ہوئی یا اضافہ؟ سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

عمران خان کی حکومت میں کرپشن میں کمی ہوئی یا اضافہ؟ سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ
عمران خان کی حکومت میں کرپشن میں کمی ہوئی یا اضافہ؟ سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور  (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار ارشاد عارف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت آنے کے بعد کرپشن میں کمی آئی ہے اور صورتحال بہتر ہورہی ہے۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ارشاد عارف نے کہا کہ موجودہ حکومت آنے کے بعد صورتحال پہلے سے بہتر ہورہی ہے ہم بھی سن رہے ہیں کہ ایک آدھ وزیر کرپشن میں ملوث ہے لیکن رشوت کے حوالے سے پہلے والی سرگرمی نظر نہیں آرہی۔
انہوں نے کہا کہ اداروں میں بہتری آرہی ہے اور پہلے والی صورتحال نہیں ہے کہ وزیر اعظم ہاﺅس اور ایوان صدر کک بیکس کیلئے ڈاکخانہ بنا ہوا ہو، پنجاب میں یہ نہیں دیکھ رہا کہ کوئی کام بزدار کی مرضی کے بغیر نہ ہورہا ہو۔
ارشاد عارف نے کہا کہ ہمارے جیسے دانشوروں کو تبدیلی نظر نہیں آرہی ، خیبر پختونخوا میں بھی پی ٹی آئی کے پہلے 2 سال تو تبدیلی کی بات کوئی مان ہی نہیں رہا تھا لیکن آخر میں جب سروے آئے تو پتا چلا کہ اداروں میں بہتری آئی ہے۔