پیپلزپارٹی کی عوامی رابطہ مہم کے لئے کوآرڈینیشن کمیٹی قائم

 پیپلزپارٹی کی عوامی رابطہ مہم کے لئے کوآرڈینیشن کمیٹی قائم
 پیپلزپارٹی کی عوامی رابطہ مہم کے لئے کوآرڈینیشن کمیٹی قائم

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عوامی رابطہ مہم کے لئے کوآرڈینیشن کمیٹی کی منظوری دے دی ہے۔ کمیٹی میں سید یوسف رضا گیلانی، سید نیر حسین بخاری، فرحت اللہ بابر، راجہ پرویز اشرف، سید قائم علی شاہ، تاج حیدر، نجم الدین خان اور صابر بلوچ، چاروں صوبوں کے صدور اور جنرل سیکریٹری، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے صدور اور جنرل سیکریٹری بھی کوآرڈینیشن کمیٹی میں شامل ہیں۔ کمیٹی عوام کے اصل مسائل پر نظر رکھے گی۔ اس سلسلے میں چیئرمین پیپلزپارٹی کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ دوسری طرف  بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) بی این پی کے صدر اور رکن قومی اسمبلی اختر مینگل سے مذاکرات کے لئے چار رکنی کمیٹی کی منظوری بھی دی ہے۔ کمیٹی میں سید نیر حسین بخاری، فرحت اللہ بابر، راجہ پرویز اشرف اور سید خورشید شاہ شامل ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد