آصف زرداری کی صحت اچھی، معمول کے چیک اَپ کےلئے آر آئی سی لے جایا گیا: نیب اعلامیہ

آصف زرداری کی صحت اچھی، معمول کے چیک اَپ کےلئے آر آئی سی لے جایا گیا: نیب ...
آصف زرداری کی صحت اچھی، معمول کے چیک اَپ کےلئے آر آئی سی لے جایا گیا: نیب اعلامیہ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو(نیب) کا کہنا ہے کہ سابق آصف علی زرداری کی صحت اچھی ہے معمول کے چیک اَپ کے لئے راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( آر آئی سی) لے جایا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق  نیب کی جانب سے جاری ا علامیہ میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کی صحت اچھی ہے ان کے لئے 2 میڈیکل بورڈ بنائے گئے ہیں، پمز اور پولی کلینک کے میڈیکل بورڈ ملزم کا طبی معائنہ کرتے ہیں۔آج شب  میڈیکل بورڈ کی سفارش پر معمول کے چیک اَپ کے لئے انہیں آر ائی سی لے جایا گیا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد