اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کیساتھ جو کیا حمزہ شہباز بھول گئے،سابق وزیر خزانہ اشتہاری اور مسلم لیگ ن کی حکومت نے بیرون ملک بھگایا:راجہ بشارت

اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کیساتھ جو کیا حمزہ شہباز بھول گئے،سابق وزیر خزانہ ...
اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کیساتھ جو کیا حمزہ شہباز بھول گئے،سابق وزیر خزانہ اشتہاری اور مسلم لیگ ن کی حکومت نے بیرون ملک بھگایا:راجہ بشارت

  

لاہور (صباح نیوز) وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت  نے کہا کہ حمزہ شہباز بھول گئے کہ انکی حکومت میں اسحاق ڈار نے اس ملک کی معیشت کیساتھ جو کیا,اسحاق ڈار اشتہاری ہے اور اسے ن لیگ کی حکومت نے بیرون ملک بھگایا۔

 پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی تقریر کا جواب دیتے ہوئےراجہ بشارت نے کہا کہ منتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسحاق ڈار کو اپنے طیارے میں بٹھا کر لندن فرار کیا،شاہد خاقان عباسی بطور وزیر اعظم اس گھناؤنے فعل میں ملوث رہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں جس نے بھی ملکی معیشت کیساتھ کھلواڑ کیا اسکا احتساب ہونا چاہیے،ہماری جماعت میں سے کوئی نہیں کہے گا کہ پیٹ پھاڑ کر پیسہ نکالیں گے،ہم عدلیہ اور نیب کی بات کرتے ہیں،قانون آپ نے بنایا, لوگ آپ کے لگائے گئے ہیں اور آپ ہی سے حساب مانگتے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور