دنیا میں آئل کی قیمتیں کم اور ہمارے ملک میں۔۔۔سندھ حکومت نے پیٹرول بحران کی مکمل ذمہ داری وفاق پر ڈال دی

دنیا میں آئل کی قیمتیں کم اور ہمارے ملک میں۔۔۔سندھ حکومت نے پیٹرول بحران کی ...
دنیا میں آئل کی قیمتیں کم اور ہمارے ملک میں۔۔۔سندھ حکومت نے پیٹرول بحران کی مکمل ذمہ داری وفاق پر ڈال دی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعا ت سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پٹرول /آئل کے بحران کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے،اس پر کمیشن بننا چاہیے، اس بات کا جائزہ لیا جائے آخر اس کی کیا وجہ ہے کہ جب پوری دنیا میں آئل کی قیمتیں کم ہیں تو ہمارے ملک میں پٹرول کا بحران آیا ہوا ہے، آخر اس کی کیا وجہ ہے؟عوام الناس پریشان ہیں جس کا احساس وفاقی حکومت کو نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سید ناصر حسین شاہ نےکہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے تجویز پیش کی ہے کہ ورچویل اجلاس بلانا چاہئے کیونکہ کورونا کی وجہ سے موجودہ صورتحال آئیڈیل نہیں ہے کہ ہم سب لوگ اکھٹے اتنے طویل وقت کے لئے جمع ہوجائیں، اس لئے ورچویل اجلاس کی تجویز بہت بہتر ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں ہمیں اس سے مستفید ہونا چاہئے تاکہ ہم مزید بیماریوں سے بچ سکیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت ہی آسانی سے بجٹ کی تقریر ہو سکتی ہے اور درچویل اجلاس بھی ہوسکتا ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس مثبت اقدام پر مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی سربراہان بھی اس پر متفق ہو جائیں گے،انشاء اللہ تعالیٰ سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس بھی اسی طرح سے منعقد کیا جائے گا،نیب نے وزیر اعلیٰ سندھ کو چند دن پہلے بلایا تھا، اس طرح کی تمام کاروائی ویڈیو لنک کے ذریعے بھی ہو سکتی تھی لیکن ان کو بلایا گیا ،دیگر لوگوں سے بھی اسی طرح پوچھ گچھ ہو سکتی تھی،پوری دنیا میں اسی طرح کا طریقہ کار رئج ہےلیکن ان حالات میں لوگوں کو اس طرح طلب کرنا کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سندھ اسمبلی کو ورچویل اجلاس کے لئے وزارت سائنس کی خدمات پیش کی ہیں، ان کی اس پیشکش کو سندھ حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت بہت زیاد خوش قسمت ہے جس کی اپوزیشن سنجیدہ، تجربہ کار اور مخلص ہے،اپوزیشن نے سنجیدہ مشورے دیے ہیں اور ان کے کسی بھی کام میں رکاوٹ نہیں ڈالی، کورونا سے بچنے کے لئے ان کے اقدامات کو سپورٹ بھی کیا ہے،وفاقی حکومت نے پہلے کورونا وباء کو غیر اہم سمجھا، اب ہم کہتے ہیں کہ خدارا سنجیدگی کا مظاہرہ کریں تاکہ لوگوں کی ہلاکتیں جو کہ بڑھ گئی ہیں ان کو بچایا جاسکے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -