رائیونڈ، تیز رفتار گاڑی دیوار سے ٹکراگئی، 3افراد جاں بحق، 2زخمی

رائیونڈ، تیز رفتار گاڑی دیوار سے ٹکراگئی، 3افراد جاں بحق، 2زخمی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ سٹی کے علاقے میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق رائیونڈ سٹی کے علاقے لاہور روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہو گئے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت خرم، رجب علی،شیروز سے ہوئی۔ اطلاع ملنے پر رسیکیو ٹیموں نے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید :

علاقائی -