جعلی کاغذات پر زمین اپنے نام کرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

جعلی کاغذات پر زمین اپنے نام کرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

  

لاہور(نامہ نگار)اینٹی کرپشن عدالت نے بوگس کاغذاتِ تیار کرکے زمین اپنے نام کرنے والے ملزم مقصود احمد کی درخواست ضمانت خارج کردی۔اینٹی کرپشن عدالت کے سپیشل جج راجہ محمد ارشد نے ملزم کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کی،عدالت کے روبرو سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے شہری کی ایک کنال زمین جوہر ٹاؤن میں اپنے نام کروانے کا الزام ہے،ملزم نے بوگس کاغذات تیار کر کے شہری کی کروڑوں روپے کی زمین اپنے نام کروا کے شہری کے ساتھ فراڈ کیا،ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم بے قصور ہے،اینٹی کرپشن نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ہے،عدالت سے استدعاہے کہ ملزم کی ضمانت منظور کی جائے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کردی۔

مزید :

علاقائی -