سرکاری سامان فروخت کرنے والا منظم گروہ پکڑا گیا

سرکاری سامان فروخت کرنے والا منظم گروہ پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے سرکاری سامان فروخت کرنے والا منظم گروہ گرفتار کرلیا۔ملزمان سرکاری سامان کی ترسیل کے بہانے لاکھوں روپے مالیت کا سامان خورد برد کرتے تھے۔تفصیلات کے مطابق ڈولفن اسکواڈ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کا سرکاری سامان خورد برد کرنے والا05 رکنی گروہ کو گرفتار کر کے گروہ کے قبضہ سے ایل ڈی اے کے پول و بلدیہ عظمیٰ،اوزپاک،کے ویسٹ ڈرم برآمدکر لیے۔ پولیس کے مطابق گینگ کا سربراہ ایل ڈی اے کا ملازم ہے۔ ملزمان سرکاری سامان کو ٹرک میں لوڈ کر کے لے جا رہے تھے۔ ٹرک پر برائے سرکاری ڈیوٹی کا بورڈ بھی آویزاں کیا ہوا تھا۔ملزمان سامان وئیر ہاو س لے جانے کے بہانے سے مختلف جگہوں پر فرو خت کرتے تھے۔ڈولفن ٹیم 324نے چیکنگ کے دوران ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان سے ای یل ڈی اے کا بے نامی سرکاری لیٹر، 6پولز و 15ویسٹ ڈرمز برآمدکر کے خرم، ساجد، امجد،اشرف و نعیم کو تھانہ نواں کوٹ کے حوالے کر دیا ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ سامان وئیر ہاو س لے جانے کے بہانے سے مختلف جگہوں پر فرو خت کرتے تھے جہاں مقامی کباڑیہ پولز و ویسٹ ڈرمز ری سائیکل کر کے مزید فروخت کے لیے تیار کرتا تھا۔

مزید :

علاقائی -