ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 297ملزم گرفتار،ہفتہ وار رپورٹ

ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 297ملزم گرفتار،ہفتہ وار رپورٹ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث297ملزمان گرفتار کر لئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث گینگز کے12ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے06 لاکھ50ہزار روپے مالیت کا مسروقہ مال بر آمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے29پسٹلز اوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے38ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے05کلو747گرام چرس اور254 لٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے32ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب26اشتہاری وعدالتی مجرمان کوگرفتار کیا گیا۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر139ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -