گریڈ22میں ترقیاں

گریڈ22میں ترقیاں

  

لاہور(خبرنگار)وفاقی حکومت نے ڈی آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹرحکیم امام کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی ہے۔ اسی طرح آئی جی خیبرپختونخواہ صلاح الدین عباسی کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری شوکت علی کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دے دی ہے۔ جس کا وفاقی حکومت نے باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ پنجاب حکومت نے ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر کو اہم ذمہ دار ی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رانا شہزدا اکبرکو ڈی آئی جی آپریشن لاہورلگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اور ارسلان ملک کو ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سہیل سکھیرا کا نا م بھی ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کیلئے لیا جارہا ہے۔

مزید :

علاقائی -