پولیس اہلکاروں کو کورونا سے بچانے کیلئے حفاظتی سامان کی تقسیم شروع

پولیس اہلکاروں کو کورونا سے بچانے کیلئے حفاظتی سامان کی تقسیم شروع

  

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے پولیس فورس کو کورونا وباء سے محفوظ رکھنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے سامان کی ترسیل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں میں 3 لاکھ ماسک، 48 ہزار ہینڈ سینی ٹائزرز، 20 ہزار فیس شیلڈ کی تقسیم کئے جائیں گے۔ پولیس دفاتر میں سپرے کیلئے 12 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔5 ہزار لیٹر ڈس انفیکشن میٹریل خرید لیا گیا ہے۔ مرحلہ وار تمام دفاتر کو بار بار ڈس انفیکیٹ کیا جائے گا۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس میں اس سے پہلے 90 ہزار ماسک اور 7 ہزار سے زائد فیس شیلڈ تقسیم کی جاچکی ہیں پبلک ڈیلنگ کے دوران تمام افسران فیس شیلڈ اور ماسک کو یقینی بنائیں بغیر ماسک کسی بھی شہری کو پولیس سروسز فراہم نہ کیں جائیں پولیس فرنٹ لائن سولجر، احتیاط کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ پولیس فورس کی ویلفیئر کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے۔ کورونا وبائسے متاثر ہونے والے افسران و اہلکاروں کی صحتیابی کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ لاہور پولیس میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 294 ہے۔ جبکہ 111اہلکاروں نے دوبارہ محاذ سنبھال لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -