فرنس آئل چوری کیس کی سماعت 11 جولائی تک ملتوی

فرنس آئل چوری کیس کی سماعت 11 جولائی تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں 22کروڑ روپے فرنس آئل چوری کے کیس کی سماعت 11 جولائی تک ملتوی کر دی،احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج جواد الحسن نے سماعت کی،عدالت کے روبرو نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیاملزمان کے خلاف ریفرنس عدالت میں فائل کیا جا چکا ہے، ملزمان نے نندی پور پاور پلانٹ پر فرائض سرع انجام دے رہے تھے،ملزمان نے پاور پلانٹ سے 145 آئل ٹینکرز غائب کر دئیے،آئل ٹینکرز غائب ہونے سے قومی خزانے کو 22کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا، ملزمان کے خلاف شکایات موصول ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا،نیب کے ریفرنس میں رانا مہتاب، دلبر ڈوگر، محمد شبیر، سمیت 34 ملزمان کو نامزد کیا گیاہے۔

مزید :

علاقائی -