پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران 774ٹریفک حادثات

  پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران 774ٹریفک حادثات

  

 لاہور(کر ائم رپو رٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 774 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 501 افراد شدید،359معمولی زخمی ہوئے۔ حادثات میں زیادہ تر تعداد (70فیصد)موٹر سائیکل سواروں کی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 330 ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 23 مسافر 384 اور 149 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ141ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 141 متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 65 حادثات میں 77 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 65حادثات میں 68 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل863متاثرین میں 707 مرد اور 156خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 167افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 464 افراد کی اوسط عمر 18سے 40 سال کے درمیان جبکہ 232 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 708 موٹر سائیکلز، 89 آٹو رکشے، 56موٹر کاریں، 15 وین 05 مسافربسیں، 17 ٹرک اور 116دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -