پنجاب پولیس کے دو افسران نے کورونا کو شکست دے دی

پنجاب پولیس کے دو افسران نے کورونا کو شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے دو افسران نے کورونا وائرس کو شکست دے دی رپورٹس نیگیٹو آگئیں۔ دو روز میں 108 ملازمین مہلک مرض کا شکار ہوگئے، صوبہ بھر میں تعداد 1032 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے 2 اعلیٰ افسران نے کورونا وائرس کو شکست دیدی ہے۔ دس روز قبل کورونا وائرس کا شکار ہونے والے ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب سہیل سکھیرا اور اے آئی جی فنانس ڈاکٹر آصف شہزاد کا ری ٹیسٹ نیگٹیو آ گیا ہے

جبکہ ری کنفرمیشن ٹیسٹ کے سیمپلز بھی گز شتہ روز بھجوادیے جائیں گے۔دوسری جانب سے 2 روز میں پولیس کے مزید 108 ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ اہلکاروں وافسران کی تعداد 1032ہو گئی ہے۔ 577 اہلکار و افسران مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 455 اہلکار کورونا وائرس کو شکست دیکر گھروں کو چلے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق اب تک 22 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ 18 ہزار کے قریب کے ٹیسٹ نیگیٹو جبکہ 2800 سے زائد اہلکاروں کے ٹیسٹوں کے رزلٹ تاحال انتظار ہے۔ کورونا وائرس سے پولیس کے شہدا کی تعداد 7 ہو چکی ہے۔

مزید :

علاقائی -