سابق ایڈیشنل آئی جی مشتاق احمد سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک

سابق ایڈیشنل آئی جی مشتاق احمد سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سابق ایڈیشنل آئی جی میجر(ر)مشتاق احمد کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی مشتاق احمد کی لاہور کینٹ میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر لاہور پولیس کی طرف سے قبر پر سلامی دی گئی۔ ذوالفقار حمید کی ہدایت پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، پھولوں کی چادر چڑھائی سابق ایڈیشنل آئی جی کے بیٹے، فیملی کے افراد، پولیس اور آرمی آفیشلز کی شرکت، تدفین کے تمام مراحل میں کورونا وائرس ایس او پی پر عمل درآمد یقینی بنایا گیا۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس اور پاکستانی عوام کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ مشتاق احمد انتہائی نفیس، ماتحت پرور اور پروفیشنل آفیسر تھے، کورونا وائرس ایک حقیقت ہے، احتیاط سے ہی بچاؤممکن ہے۔

  

مزید :

علاقائی -