3روز قبل اغوا ہونیوالے پولیس سب ا نسپکٹرکا سراغ نہ مل سکا

3روز قبل اغوا ہونیوالے پولیس سب ا نسپکٹرکا سراغ نہ مل سکا

  

لاہور(خبرنگار)ایس پی ہیڈ کوارٹرکے سٹاف میں تعینات سب ا نسپکٹرعامرشہزاد کوروز قبل نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا جس کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ کاہنہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کاا ٓغاز کر دیا۔ پولیس کی جانب سے درج کیے گئے مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ سب انسپکٹرعامرشہزادا یس پی ہیڈ کوارٹرکے سٹاف میں تعینات ہے تین روز قبل 12مسلح افرادجو کہ پولیس کی سرکاری گاڑیوں پر سوار ہوکرآئے اور گھر میں گھس سب انسپکٹرعامرشہزاد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے لئے گئے۔ سب انسپکٹرعامرشہزاد کے بھائی آصف شہزاد کے مطابق تین روز گزر جانے کے باوجود پولیس اپنے پیٹی بھائی کاسراغ نہیں لگا سکی ہے اورتھانہ کا ہنہ اورایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے دفتر میں بار بار چکرلگانے کے باوجود پولیس حکام ٹس سے مس نہ ہیں۔ اس حوالے سے ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن آپریشن اعجاز رشید کاکہنا ہے کہ سب انسپکٹرعامرشہزاد کی بازیابی کیلئے تفتیشی ٹیم قائم کردی ہے اورجلد سب انسپکٹرعامرشہزاد کاسراغ لگا لیا جائے گا۔ سب انسپکٹرعامرشہزاد چوکی انچارج گلدشت ٹا ون اورگزشتہ چند ماہ سے پولیس لائن قلعہ گجرسنگھ میں ایس پی ہیڈ کوارٹر کے سٹاف میں تعینا ت تھے۔

مزید :

علاقائی -