مختلف جرائم میں ملوث2ملزم گرفتار

مختلف جرائم میں ملوث2ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی)تھانہ بڑا گھر پولیس نے راہزنی کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے دوران واردات چھینے گئے 45ہزار روپے برآمد کر لیے۔ ایس ایچ او تھانہ بڑا گھر تصور منیر نے ریکور کی گئی رقم مدعی مقدمہ عمران کے حوالے کر دی۔ پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے پر ملزم سفیان کوگرفتارکر کے اسکے قبضہ سے پسٹل اور گولیاں برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے اس موقعہ پر ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک کا کہنا تھا کہ ضلعی پولیس عوامی تحفظ اور خدمت کے لیے دن رات مصروف عمل ہے۔
قانون کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
اورقانون شکن عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -