ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 3 زخمیہوگئے
قصور (بیورورپورٹ)ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ٹول پلازا پتوکی کے قریب 35سالہ نامعلوم شخص ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے بزنس ایکسپریس تلے آکر کچلے جانے سے جاں بحق اسی طرح شوگر ملز پتوکی کے قریب کار سوار حکیم یاسر جو لاہور سے آرہا تھا نامعلوم ٹرالہ کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا جبکہ اڈہ لاہور پتوکی میں موٹر سائیکل سوار رضوان معظم اور اس کا ساتھی گھر کی جانب جا رہے تھے ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئے پولیس مصروف تفتیش ہے