سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر شہر میں سیکیورٹی مزید سخت

سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر شہر میں سیکیورٹی مزید سخت

  

لا ہو ر(خبر نگار) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر شہر بھر میں سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا۔ذوالفقار حمید کی تمام ڈویژنل افسران کو شہر کے داخلی و خارجی راستوں،ناکوں کا وزٹ کرنے کی ہدایت اور ڈولفن اور پیرو فورس کی گشت کو بڑھا دیا گیا۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ مشکوک افراد اور لاوارث اشیا پر کڑی نظر رکھی جائے لاری اڈوں، بس اسٹینڈز اور ہوٹلوں پر چیکنگ کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ سرچ آپریشن کے عمل کو جاری رکھا جائے۔

اورمشکوک افراد کو بائیو میٹرک طریقے سے چیکنگ کی جائے۔

مزید :

علاقائی -