وکیل کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پردوسرے روز بھی ہڑتال

وکیل کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پردوسرے روز بھی ہڑتال

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور بار نے وکیل کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ماتحت عدالتوں میں دوسرے روز بھی ہڑتال کی گئی،جس کے باعث سیکڑوں مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی،لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال دوسرے روز بھی ہڑتال کی کال کے باعث عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے،صرف اہم نوعیت کی مقدمات کی سماعت میں وکلاء پیش ہوئے،فاضل جج صاحبان نے اپنے چیمبرز میں بیٹھ یر مقدمات کی سماعت کی،لاہور بار نے مطالبہ کیا ہے فی الفور عدالتی اہلکار وکیل کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست واپس لے۔لاہور بار کاکہناہے کہ تلخ کلامی پر کمیٹی تشکیل دی جائے جو قصور وار ہوا اس کے خلاف کاروائی کی جائے،ہڑتال کے باعث ضلع کچہری ماڈل ٹاؤن کچہری،کینٹ کچہری،سیشن کورٹ،سول کورٹس سمیت تمام ماتحت عدالتوں میں سماعت کی کاروائی متاثر ہوئی۔

مزید :

علاقائی -