شادباغ سے 2 رکنی موٹر سائیکل ڈکیت گینگ پکڑا گیا

شادباغ سے 2 رکنی موٹر سائیکل ڈکیت گینگ پکڑا گیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ پولیس نے کاروائی کرکے دو رکنی ڈکیت موٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی پولیس نے چھاپہ مار کرڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2ملزموں کو گرفتار کر کے 9 موٹر سائیکل، ہزاروں کی نقدی، 6 موبائل فون اور پسٹل برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سابقہ ریکارڈیافتہ ہیں دوران تفتیش ملزمان نے مزید وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -