جوہرٹاؤن،گھر میں آتشزدگی سے لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹاون کے علاقے میں گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن ایچ ون کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان جل گیا تاہم اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔